ترکی نے پاکستان حکومت سے غیر قانونی تارکین وطن پاکستانی شہریوں کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے غیر قانونی بیرون ملک ہجرت کیخلاف سخت اقدامات کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کریں، مراسلہ

جمعہ 15 فروری 2019 13:31

ترکی نے پاکستان حکومت سے غیر قانونی تارکین وطن پاکستانی شہریوں کے لیے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) ترکی نے پاکستان حکومت سے غیر قانونی تارکین وطن پاکستانی شہریوں کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن پاکستانی شہریوں کے سنگین مسلے کو ترک حکومت ہنگامی بنیادوں پرحل کرنا چاہتی ہے اس سلسلے میں ترکی نے پاکستان حکومت سے غیر قانونی تارکین وطن پاکستانی شہریوں کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا جس کے بعد سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے غیر قانونی بیرون ملک ہجرت کے خلاف سخت اقدامات کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

خط کی کاپی وزیر اعظم کو بھی ارسال کر دی گئی۔

(جاری ہے)

دستاویز میں کہاگیا کہ گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستان ترکی میں غیر قانونی تارکین کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکا ہی-دستاویز کے مطابق ترک اداروں کے مطابق ترکی میں پچاس ہزار سے زائد پاکستانی شہری غیر قانونی طور پرموجود ہیں-دستاویز میں کہاگیاکہ افغانستان کے بعد پاکستان دوسرا بڑا ملک ہے جس کے شہری غیر قانونی طور پر ترکی میں موجود ہیں-دستاویز کے مطابق ترک حکومت کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن پاکستانیوں کی فکر ہی-دستاویز کے مطابق ترک اداروں کے مطابق ترکی کی جیلیں غیر قانونی تارکین وطن سے بھر چکی ہیں-دستاویز کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے وزارت داخلہ کو فوری اقدامات کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا جس میں کہاگیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کریں-دستاویزات کے مطابق وزارت داخلہ فوری طور پر ایف آئی اے اور نادرا کی ٹیمیں ترکی بھیجے تاکہ ترکی میں قید غیر قانونی تارکین کو ملک واپس لایا جائے۔