تعلیمی اداروں میں منشیات کابڑھتا ہوا استعمال پر اسلام آباد کے شہری راجہ صائم الحق ستی ایڈووکیٹ نے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

جسٹس عامر فاروق نے درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کر نے کی ہدایت کی ،کیس کی سماعت فروری کے آخری ہفتے میں ہوگی

جمعہ 15 فروری 2019 13:41

تعلیمی اداروں میں منشیات کابڑھتا ہوا استعمال پر اسلام آباد کے شہری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) شہر اقتدار کے تعلیمی اداروں میں منشیات کابڑھتا ہوا استعمال پر اسلام آباد کے شہری راجہ صائم الحق ستی ایڈووکیٹ نے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔ جمعہ کو جسٹس عامر فاروق نے درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کر نے کی ہدایت کی ،کیس کی سماعت فروری کے آخری ہفتے میں ہوگی۔ درخواست میں کہاگیاکہ تعلیمی اداروں میں کھلے عام منشیات فروشی جاری ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے کہاکہ بچوں کے بلڈٹیسٹ لئے جائیں۔درخواست گزار نے کہاکہ تعلیمی اداروں کے کیفے رجسٹر کر کے نگرانی کی جائے۔درخواست نے کہاکہ کنٹینر مافیہ منشیات پھیلانے میں ملوث ہے۔ درخواست میں کہاگیا کہ عدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو کاروائی کی ہدایت کرے۔درخواست میں ڈی جی نارکوٹکس، سیکرٹری داخلہ،آئی جی اسلام آباد اورپرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کو فریق بنایا گیا

متعلقہ عنوان :