ہیلے کالج آف کامرس میں طلبہ تنظیم کیخلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے پر طالبعلم پر تشدد

طالبعلموں نے پولیس کو درخواست جمع کروا دی ،انتظامیہ نے لڑائی کرنیوالے 8 طالبعلموں کو معطل کر دیا

جمعہ 15 فروری 2019 14:58

ہیلے کالج آف کامرس میں طلبہ تنظیم کیخلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) ہیلے کالج آف کامرس میں طلبہ تنظیم کیخلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے پر طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا ،پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے لڑائی کرنے والے 8 طالبعلموں کو معطل کر دیا۔بتایا گیاہے کہ طلبہ تنظیم کے کارکنوں نے ہیلے کالج آف کامرس کے طالبعلم عثمان منظور کا سر پھاڑ کر ذخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

عثمان نے بتایا کالج کنٹین پر کھانا کھا رہا تھے کہ طلبہ تنظیم کے ارکان ذیشان، اسامہ، اظہر خان اور دیگر نے حملہ کیا، انہوں نے ساتھی طالبعلم سلمان کو بھی ڈنڈوں سے زدو کوب کیا۔عثمان منظور اور سلمان نے مقدمہ کے اندراج کیل ئے تھانہ مسلم ٹائون میں درخواست جمع کرا دی جس میں یہ بھی کہا ہے کہ طلبہ تنظیم کے ارکان کیمپس کے پر امن ماحول کو خراب کر رہے ہیں۔پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہیلے کالج میں لڑائی کرنے والے 8 طالبعلموں کو معطل کر دیا۔معطل ہونے والے طلباء میں ذیشان اشرف، اظہر خان، سلمان محمود، عثمان منظور، محسن، حمزہ لیاقت، کاشف رضا، محمد عثمان شامل ہیں۔