ْضلعی انتظامیہ کے ناروا سلوک اور ظلم کے خلاف محمد نور کاکاخیل وزیر وانا پریس کلب پہنچ گیا

جمعہ 15 فروری 2019 15:26

ْضلعی انتظامیہ کے ناروا سلوک اور ظلم کے خلاف محمد نور کاکاخیل وزیر ..
وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) ضلعی انتظامیہ کے ناروا سلوک اور ظلم کے خلاف محمد نور کاکاخیل وزیر کاسسکتی آنکھوں کے ساتھ وانا پریس کلب میں پریس کانفرنس اور انکے چچا عمرخان کاکاخیل کو جلد حکام بالا سے رہا کرانے کا مطالبہ کیا۔نورمحمد کاکاخیل وزیر نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ میرا چچا عمر خان کاکاخیل عرب امارات (UAE)میں حبیب نور کرے خیل کے ساتھ کاروبار میں شامل تھا اور حبیب نور کرے خیل نے کسی بات پر میرے چچا عمر خان کا عرب امارات میں سارا کاروبار بند کردیا اور وہ پاکستان فرار ہوگیا تو پھرحبیب نور نے با اثر افراد کی مددحاصل کرکے میرے چچاکو وانا جیل میں انتظامیہ کے ذریعے ڈلوادیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے جنوری کے میں مہینے میرے چچا نے وانا کی جیل میں 15دن گزارے جب جیل سے رہائی ملی تو میرے چچا نے ڈی آئی خان کی ہائی کورٹ میں اپیل دائرکردی۔

(جاری ہے)

اب میرے چچا کا مسئلہ کورٹ میں زیرِسماعت ہے۔انھوں نے کہا چونکہ کیس ہائی کورٹ میں ہے اسلئے میرے چچا کی دوبارہ گرفتاری تمام حوالوں سے غیر آئینی ہے۔ انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعلیٰ کے پی کے اور گورنر کے پی کے سے چچا کی جیل سے رہائی دلانے میں مدد کی اپیل کی۔واضح رہے کہ معصوم نورمحمد کا چچا کے سوا دوسرا کوئی اسرا نہیں جب وانا میں اسکی درد بھری کہانی کسی نے نہ سنی تو انہوں نے وانا پریس کلب کا سہار لیکر اپنی کہانی حکام بالا تک پہنچانے کی کوشش کی۔