چنیوٹ میں ایک اور معصوم بچی عطائی ڈاکٹر کے بھینٹ چڑھ گئی

جمعہ 15 فروری 2019 15:26

چنیوٹ میں ایک اور معصوم بچی عطائی ڈاکٹر کے بھینٹ چڑھ گئی
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) چنیوٹ میں ایک اور معصوم بچی عطائی ڈاکٹر کے بھینٹ چڑھ گئی ۔عطائی ڈاکٹر نے معصوم بچی کو مبینہ غلط انجکشن لگادیا۔

(جاری ہے)

8ماہ کی ننھی کلی کی انجکشن لگنے سے حالت تشویشناک ہسپتال منتقل،متاثرہ خاندان کا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کے علاقہ محلہ مسکین پورہ میں عطائی ڈاکٹر نے مبینہ طور پر 8ماکی بچی کو شدید بخار میں انجکشن لگا دیا جس سے 8سالہ شہر بانو کی حالت تشویشناک ہو گئی جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کیا گیا ہے جہاں بچی کی حالت نازک بیان کی گئی ہے ۔

8ماہ کی شہر بانو کی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاہے ۔والدین کے مطابق معصوم بچی کے والدین پر غشی کے دورے ،ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔محکمہ ہیلتھ عطائی ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں متاثرہ خاندان کا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ-

متعلقہ عنوان :