سرگودھا پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ‘15افراد گرفتار

جمعہ 15 فروری 2019 15:28

سرگودھا پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی میں چھاپے مار کر 15 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1750گرام چرس،ہزاروں بوتل شراب اور ناجائزاسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ضلع بھر میں منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سلانوالی نے چک125شمالی کے قمر ولد اشر ف سے چرس1350گرام اور شراب25بوتل ، نوید ولد خالد مسیح سے شراب1600بوتل ، امانیول مسیح ولد رستم مسیح سے شراب105بوتل،تھانہ پھلروان پولیس نے پرانا بھلوال کے لیاقت سے چرس300گرام، سلیمان سے چرس350گرام، تھانہ شاہ نکڈرپولیس نے جھنگ کے غلام عباس سے چرس400گرام، تھانہ میانی پولیس نے دیروال کے ثقلین سے رائفل444بور، محسن گلزار سکنہ میانی سے رائفل7ایم ایم ،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے سہیل افضل سکنہ الفضل ٹاون سے کلاشنکوف، تھانہ شاہ پورصدر پولیس نے ذوالقرنین سکنہ سنیکہ سے پسٹل30بور،تھانہ اربن ایریا پولیس نے اسود سکنہ53شمالی سے پسٹل30بور،تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے حق نواز سکنہ ترکھانوالہ سے پسٹل30بور،تھانہ عطائ شہید پولیس نے علی حسنین سکنہ چنیوٹ سے پسٹل30بوربرآمد کر لئے جس پر گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

متعلقہ عنوان :