Live Updates

خیبر پختونخوا آرچری ٹیم کے چنائوکے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز پرسوں ہوںگے

جمعہ 15 فروری 2019 16:05

خیبر پختونخوا آرچری ٹیم کے چنائوکے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز پرسوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) خیبر پختونخوا آرچری ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز پرسوں اتوار کو صبح نو بجے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں ہوںگے، آرگنائزر عمران خان نے بتایاکہ ٹرائلز میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین وصال محمد خان جبکہ ممبران میں کاشف، عمران خان اور مسز بے مثال شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم 7ویں قومی آرچری چیمپئن شپ شرکت کرے گی۔ یہ چیمپئن شپ 25 فروری سے کراچی میں شروع ہو گی جس میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ہر ٹیم تین مرد اور تین خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات