وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جرمنی پہنچ گئے،

پاکستانی سفیر اور سفارتخانے کے سینئر حکام نے استقبال کیا

جمعہ 15 فروری 2019 16:05

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جرمنی پہنچ گئے،
میونخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی میونخ (جرمنی) پہنچ گئے،میونخ ہوائی اڈے پہنچنے پر جرمنی میں پاکستان کے سفیر اور پاکستانی سفارتخانے کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا ،اس دورہ کے دوران وزیر خارجہ میونخ میں عالمی سیکورٹی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، دورہ جرمنی کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات متوقع ہے،وزیر خارجہ کی میونخ میں 19 امریکی پارلیمنٹرینز سے بھی ملاقات ہو گی،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے حالیہ دورہ جرمنی میں روس، کینیڈا، جرمنی اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

خطے میں قیام امن کے حوالے سے وزیر خارجہ کے دورہ جرمنی کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔