حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ پورا نہیں کیا،

الگ سیکرٹیریٹ بنانے کا بھی کوئی فائدہ نہیں، وہ بھی لاہور کا ہی ایکسٹینشن ہوگا، یوسف رضا گیلانی امید ہے ملتان میں پی پی 218 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ پیپلزپارٹی کی حمایت کریگی،سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما کی گفتگو پی ایس ایل میں ملتان سلطان کی ٹیم کو جہانگیر ترین سے رشتہ داری کی وجہ سے نہیں ، بہترین پرفارمنس دینے پر ہی سپورٹ کروں گا، بات چیت

جمعہ 15 فروری 2019 16:50

حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ پورا نہیں کیا،
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ پورا نہیں کیا، الگ سیکرٹیریٹ بنانے کا بھی کوئی فائدہ نہیں، وہ بھی لاہور کا ہی ایکسٹینشن ہوگا، امید ہے ملتان میں پی پی 218 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ پیپلزپارٹی کی حمایت کریگی۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور اسی لیے اپوزیشن ہونے کے ناطے ہی صرف اپوزیشن کرنے پر یقین نہیں رکھتا تاہم ایشو بیسڈ سیاست کو ترجیح دیتا ہوں جس سے عوام کو بھی ریلیف ملے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی طالبان سے مذاکرات کو ویلکم کرتی ہے کیونکہ ملک میں امن ہوگا تو خوشحالی آئیگی جس سے خوشی ہو گی۔

(جاری ہے)

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی آمد خوش آئند ہے اور خواہش کرتے ہیں کہ سعودیہ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم نے پاکستان کیخلاف پرو پیگینڈا کرنے پر نرینندر مودی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے کھیلوں کا فروغ ہو گا جس سے انتہا پسندی ختم ہو گی تاہم پی ایس ایل میں ملتان سلطان کی ٹیم کو جہانگیر ترین سے رشتہ داری کی وجہ سے نہیں بلکہ بہترین پرفارمنس دینے پر ہی سپورٹ کروں گا۔