مقبوضہ کشمیردھماکہ ،بھارت میں پاکستانی سفیرکی طلبی

پاکستان حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے، مراسلہ مقبوضہ کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے حملہ سخت تشویش کا معاملہ ہے، پاکستان نے الزام مسترد ک دیا

جمعہ 15 فروری 2019 16:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حملے پر پاکستانی سفیر کو طلب کیا۔سفارتی مراسلے میں اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ وہ حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔دوسری جانب پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے حملہ سخت تشویش کا معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ وادی میں تشدد کی سخت کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ہم بھارتی حکومت اور ذرائع ابلاغ کے حلقوں کی جانب سے بغیر کسی تحقیقات کے اس حملے کے عناصر کو ریاست پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پلوامہ میں دھماکا کے بعد نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی سخت کردی گئی تھی