ایل ڈی اے سٹی کیلئے اراضی مہیا کرنے والے چاروں ڈویلپمنٹ پارٹنرزکی ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے سے ملاقات

دو ڈویلپمنٹ پارنٹرز نے سکیم کے لئے اراضی کی فراہمی شروع کر دی ‘باقی دو بھی جلدہی اراضی پیش کرنا شروع کردیں گے

جمعہ 15 فروری 2019 17:13

ایل ڈی اے سٹی کیلئے اراضی مہیا کرنے والے چاروں ڈویلپمنٹ پارٹنرزکی ایڈیشنل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) ایل ڈی اے سٹی کے لئے اراضی مہیا کرنے والے چاروں ڈویلپمنٹ پارٹنرز نے گزشتہ روز لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اربن پلاننگ)رانا ٹکا خان سے ملاقات کی اور انہیں سکیم کے فیز ون کے لئے درکار باقی ساڑھے چار ہزار کنال اراضی فراہم کرنے کے بارے میں کی جانے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کرنے والوں میں الفا اسٹیٹ کے ملک آصف‘معمارسروسز کے عبد الرشید‘پاک اسٹیٹ کے عمران علی بھٹی‘ اربن ڈویلپرز کے طارق جاوید اور منیجر ظفر محمود چشتی شامل تھے۔رانا ٹکا خان نے ڈویلپمنٹ پارٹرنزکو سپریم کورٹ کی مقرر کردہ ٹائم لائن کے اندر اندر اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر تمام وسا ئل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ۔انہیں بتایا گیا کہ دو ڈویلپمنٹ پارٹنرز کی طرف سے سکیم کے لئے اراضی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے جبکہ باقی دو بھی جلد ہی اراضی ایل ڈی اے کو پیش کرناشروع دیں گے۔ رانا ٹکا خان نے ڈویلپمنٹ پارٹنرز کو بتایا کہ 13ہزار78کنال پر مشتمل ایل ڈی اے سٹی کے فیز پر ترقیاتی کام شروع کرنے کے لئے تیاریاں تیزی سے مکمل کی جارہی ہیں۔