پنجاب بھرمیں684ٹریفک حادثات میں02افراد جاں بحق778زخمی ہوئے

جمعہ 15 فروری 2019 17:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں684 روڈ ٹریفک حادثات میں 02افراد جاں بحق جبکہ 778افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔289معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (60فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 342ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور14مسافر348اور90پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ115ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت118متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد84حادثات میں97متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان50حادثات میں55متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل780متاثرین میں616مرد اور164خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں130فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور399افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ251زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں538موٹر سائیکلز،112آٹو رکشے،89موٹر کاریں،42وین08مسافربسیں،28ٹرک اور83دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔