Live Updates

آئی ایم ایف کا گیس کی قیمتیں بڑھانے کا پریشر ہے،غلام سرورخان

گیس کےسلیبز پرنظرثانی کریں گے، سعودی عرب آئل ریفائنری کےعلاوہ معدنیات سیکٹر میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 فروری 2019 16:45

آئی ایم ایف کا گیس کی قیمتیں بڑھانے کا پریشر ہے،غلام سرورخان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری 2019ء) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا گیس کی قیمتیں بڑھانے کا پریشر ہے، گیس کے سلیبز پرنظرثانی کریں گے، سعودی عرب آئل ریفائنری کے علاوہ معدنیات سیکٹر میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کے بلوں میں اووربلنگ کے باعث گیس کے سلیبز پرنظرثانی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے گیس قیمتیں بڑھانے کا پریشر ہے۔ وزیرپٹرولیم نے بتایا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ میں گوادر ریفائنری کے معاہدے پردستخط ہوں گے۔ سعودی ولی عہد کے دورہ میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ سعودی عرب ایل این جی سیکٹر،اسٹوریج بڑھانے کیلئے ٹیکنیکل اورفنانشل تعاون بھی کرے گا۔

(جاری ہے)

وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں پٹرولیم سیکٹرمیں10 ارب ڈالرسے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا۔

سعودی عرب گوادرمیں 2 سے3 لاکھ بیرل یومیہ تیل صاف کرنے کی ریفائنری بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب معدنیات سیکٹر میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ واضح رہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کل 16اور 17فروری کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان پہنچنے پر استقبال، پاکستان میں مصروفیات اور معزز مہمانوں کیلئے کیے جانے والے دیگر انتظامات کا خود جائزہ لیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کیلئے ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آسان ویزہ اور کاروبار کے لیے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہے نیا پاکستان جس کی طرف آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات