Live Updates

بحیثیت اسپیکرغیرجانبداری سےذمہ داری نبھاتا رہوں گا، اسد قیصر

ایوان کے ماحول کو خوشگوار رکھنے میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کا تعاون درکار ہوتا ہے، جو بھی ذمہ داری ملی بلاخوف اور میرٹ پر نبھائیں۔ اسپیکرقومی اسبلی اسد قیصر کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 فروری 2019 17:02

بحیثیت اسپیکرغیرجانبداری سےذمہ داری نبھاتا رہوں گا، اسد قیصر
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری 2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بحیثیت اسپیکرغیرجانبداری سے ذمہ داری نبھا رہا ہوں، ایوان کے ماحول کو خوشگوار رکھنے میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کا تعاون درکار ہوتا ہے، جو بھی ذمہ داری ملی بلاخوف اور میرٹ پر نبھائیں۔ اسپیکر قومی اسبلی اسد قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئین، قانون اور پارلیمانی روایات کی پاسداری اہم ترجیح ہے۔

بحیثیت اسپیکر غیر جانبداری سے ذمہ داری سر انجام دے رہا ہوں۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ایوان کا ماحول خوشگوار رکھنے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کا تعاون درکار ہوتا ہے۔ چیرمین تحریک انصاف عمران خان سے طویل رفاقت ہے۔ صوبائی اسپیکر کے بعد قومی اسمبلی اسپیکر بنانا پی ٹی آئی قیادت کا مجھ پر اعتماد کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے جو بھی ذمہ داری سونپی گئی بلاخوف اور میرٹ پر نبھائیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی بننے سے قبل بھی پارٹی سے وابستگی کے پیش نظر بھی جو ذمہ داری ملی وہ نبھائی۔ واضح رہے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر شیخ رشید نے اسپیکر پر شدید تنقید بھی کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر میرے ممبر پی اے سی بننے میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بہتری کیلئے قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے۔

اسمبلی کے ماحول کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ امید ہے اپوزیشن مثبت رویہ اختیار کرے گی۔ جبکہ شہبازشریف سے بھی مثبت رویہ رکھنے کی امید ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر محمد شہبازشریف کی آشیانہ کیس اور رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت ہوگئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ شہبازشریف آج اسلام آباد سے واپس لاہور آئیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں نے شہبازشریف کی رہائی پر عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ پی پی رہنماء سید خورشید شاہ نے کہا کہ اب آزاد سوچ کے ساتھ آزادانہ فیصلے کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات