دوست نے واٹس ایپ پر معمولی تلخ کلامی پر دوست کو خنجر گھونپ دیا

عدالت کی جانب سے ملزم اور اُس کے دو ساتھیوں کو سزا سُنا دی گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 15 فروری 2019 17:12

دوست نے واٹس ایپ پر معمولی تلخ کلامی پر دوست کو خنجر گھونپ دیا
ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری 2019ء ) عدالت نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ایک شخص کو اپنے دوست کو خنجر گھونپ کر شدید زخمی کرنے کے الزام میں سُنا دی۔ استغاثہ نے بتایا کہ ملزم اور متاثرہ شخص واٹس ایپ پر دوست بنے تھے اور ان کی اکثر بات چیت ہوتی رہتی تھی۔ وقوعے کے روز اُن کے درمیان واٹس ایپ پیغامات کے نتیجے میں تلخی پیدا ہوئی۔

جس پر ملزم نے اپنے دوست سے کہا کہ کہ وہ اُسے ایک گیراج کے پاس ملے۔ جیسے ہی مُدعی اپنی کار پر وہاں پہنچا اور گاڑی سے باہر آیا تو ملزم اُس کی جانب دوڑا اور اپنے ہاتھ میں پکڑے خنجر سے اُس پر کئی وار کیے، اس اچانک حملے سے مُدعی زمین پر گر پڑا اور لہولہان حالت میں مدد کے لیے پُکارتا رہا۔ ملزم اُسے جان سے ہی مار ڈالتا، اگر ملزم کے ساتھ آئے ایک دوست نے اُسے زبردستی پکڑ کر پیچھے نہ دھکیلا ہوتا۔

(جاری ہے)

مُدعی خون کی بڑی مقدار بہہ جانے کے باعث بے ہوش ہو گیا۔ وہاں قریب سے گزرنے والے چند افراد نے پولیس کو اطلاع دی تو اُسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں کافی عرصہ تک اُس کا علاج چلتا رہا۔ دُوسری جانب پولیس نے قاتلانہ حملے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے عدالت کے رُوبرو بتایا کہ وہ اس واردات کے وقت نشے کی حالت میں تھا۔ عدالت نے ملزم کو سات سال قید کی سزا سُنا دی۔ اس کے علاوہ نشہ استعمال کرنے کے جُرم میں بھی مزید دو سال قید اور پچاس ہزار اماراتی درہم کی سزا بھی سُنائی گئی ہے۔ ملزم کے دو ساتھیوں کو اعانتِ جُرم کے الزام سے بری کر دیا گیا تاہم منشیات کی استعمال پر چھ ماہ قید اور دس، دس ہزار درہم جرمانے کی سزا سُنائی گئی۔