Live Updates

پاکستان اور سعودی عرب مل کر سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام کا اعلان کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

جمعہ 15 فروری 2019 17:38

پاکستان اور سعودی عرب مل کر سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام کا اعلان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام کا اعلان کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سپریم کوآرڈی نیشن کونسل سعودی ولی عہد کے دورے کے موقع پر قائم ہوگی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کونسل کے قیام کا اعلان کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کونسل کے قیام سے دونوں ممالک کے درمیان موثر قانون سازی کا عمل شروع ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کونسل باہمی دلچسپی کے مقاصد کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات