Live Updates

پاکستان میں صرف سندھ کی صوبائی حکومت مستحکم ہے ، وفاق میں مانگے تانگے کی حکومت ہے ،ناصر شاہ

وزیراعظم توجہ ہٹاؤ کام پر لگے ہوئے ہیں ،احتساب سلیکٹڈ نہیں ہونا چاہیے ،ہم عدالتوں میں تمام شواہد پیش کریں گے ،اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنا وفاق کے خلاف ہوگا، صوبائی وزیر کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 15 فروری 2019 17:38

پاکستان میں صرف سندھ کی صوبائی حکومت مستحکم ہے ، وفاق میں مانگے تانگے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) پیپلز پارٹی رہنما اور سندھ کے صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف سندھ کی صوبائی حکومت مستحکم ہے ، وفاق میں مانگے تانگے کی حکومت ہے ،وزیراعظم توجہ ہٹاؤ کام پر لگے ہوئے ہیں ،احتساب سلیکٹڈ نہیں ہونا چاہیے ،ہم عدالتوں میں تمام شواہد پیش کریں گے ،اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنا وفاق کے خلاف ہوگا ۔

جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ میں باجوڑ کے تین مزدروں کو قتل کیا گیا اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ہم باجوڑ تعزیت کے لئے گئے تھے ۔ انہوںن ے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر فوری طور پر شہید مزدوروں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے دیئے گئے ۔ انہوںن ے کہاکہ باقی رقم شہداء فنڈز سے دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سندھ میں لسانی فسادات کی سازش کی گئی جو ناکام ہو گئی ۔

انہوںنے کہاکہ سعودی کراؤن پرنس کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بڑی شخصیات جب ملک میں آتی ہیں تو سیاسی قیادت کو بھی مدعو کیا جاتا ہے لیکن نیا پاکستان ہے ممکن ہے کہ پرانی روایات کو شاید ختم کردیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری کے خلاف تمام جے آئی ٹیز کے حقائق سامنے آچکے ہیں انہوںنے کہاکہ ہم عدالتوں میں تمام شواہد پیش کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں صرف سندھ کی صوبائی حکومت مستحکم ہے ،وفاقی حکومت مانگے تانگے کی حکومت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم توجہ ہٹاؤ کام پر لگے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ احتساب سلیکٹڈ نہیں ہونا چاہئے ،ان کی اوقات نہیں کہ وہ کسی کو این آر او دے سکیں ۔ انہوںنے کہاکہ ان بیانات کے معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کہتے تھے صوابدیدی فنڈز نہیں دیں گے تاہم اب اس بات سے مکر رہے ہیں ،اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنا وفاق کے خلاف ہوگا ۔

انہوںنے کہاکہ تھوڑی سی تبدیلی کی بات کرکے یہ ترمیم کرنا چاہتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ رمشا وسان ہماری بیٹی تھی، پارٹی کی قیادت ان کے گھر گئی ہے ،رمشا وسان کے قتل پر تحریک انصاف اور فنکشنل لیگ نے سیاست کی ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ ارشاد سنجرانی کیس میں ان پولیس اہلکاروں پر ناراض ہیں جنہوں نے اسے ہسپتال نہیں پہنچایا۔انہوںنے کہاکہ سندھ میں رہنے والے لوگ لسانیت نہیں بلکہ انسانیت کی بات کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کو عدالت سے ریلیف ملنا اچھی بات ہے ،نواز شریف کی واقعی طبیعت ٹھیک نہیں، نواز شریف کا علاج باہر ممکن ہے تو باھر بھیجا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی عدالتوں سے امیدیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سابق چیف جسٹس نے بلاول بھٹو سے متعلق اوپن کورٹ میں ایک بات کی اور فیصلہ کچھ اور آیا۔ انہوں نے کہاکہ کیا وہ فیصلہ خود کیا گیا یا کہیں سے آیا۔ انہوںنے کہاکہ جے آئی ٹی سمیت تمام کارروائیاں جھوٹی اور من گھڑت ہیں، حالیہ کارروائیاں قیادت کی کردار کشی کے علاوہ کچھ نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات