وفاقی وزیر سے نسٹ کے شعبہ چائینز سٹڈیز سنٹر آف ایکسلنس کے وفد کی ملاقات

ہننرمند افراد کے پول کو سی پیک فریم ورک کے تحت مختلف شعبوں کی ترقی کے لیے استعمال میں لایا جا سکتا ہے، خسرو بختیار

جمعہ 15 فروری 2019 17:38

وفاقی وزیر سے نسٹ کے شعبہ چائینز سٹڈیز سنٹر آف ایکسلنس کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ہننرمند افراد کے پول کو سی پیک فریم ورک کے تحت مختلف شعبوں کی ترقی کے لیے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے نسٹ کے شعبہ چائینز سٹڈیز سنٹر آف ایکسلنس کے وفد نے ملاقات کی ۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے خسروبختیار نے کہاکہ چین سے فارغ التحصیل پاکستانی گریجویٹس کا ڈیٹا بیس برقرار رکھنا چاہیے تاکہ مختلف شعبوں کے لیے ہنر مند افراد پر مشتمل پول دستیاب ہو۔ مخدوم خسرو نے کہا کہ ہنرمند افراد کے پول کو سی پیک فریم ورک کے تحت مختلف شعبوں کی ترقی کے لیے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

مخدوم خسرو نے کہاکہ موجودہ حکومت نے چین کی حکومت کے ساتھ مل کر اقتصادی راہداری کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے زراعت ، غربت کے خاتمے ، سماجی و اقتصادی اور تکنیکی مہارت کے شعبوں کو شامل کیا ہے۔

مخدوم خسرو نے کہا کہ پچیس ہزار کے قریب پاکستانی طلبہ چین میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ، مخدوم خسرونے کہاکہ متعلقہ شعبوں میں چین سے فارغ التحصیل طلبہ سی پیک کی ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مخدوم خسرو نے کہاکہ حکومت غربت کے خاتمے اور عوام کی معاشی و سماجی ترقی کے لیے کئی پائلٹ منصوبوں کا آغاز کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :