پی ایس ایل کی شاندار تقریب کا آغاز ، پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پی سی بی ، تمام فرنچائز کو مبارکباد

جمعہ 15 فروری 2019 17:38

پی ایس ایل کی شاندار تقریب کا آغاز ، پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) دبئی میں پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی شاندار افتتاحی تقریب اور رنگارنگ آغاز پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پی سی بی ، تمام فرنچائز کو مبارکباد اور یواے ای میں بسنے والے پاکستانیوں اور کرکٹ لوورز کو خراج تحسین کیا ۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پی ایس ایل فور کے شاندار آغاز پر خوشی اور پی سی بی، تمام فرنچائز اور پاکستانی عوام کو مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹر پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل 4 کے پروقار اور رنگا رنگ کامیاب آغاز پرجہاں پوری پی سی بی کی انتظامیہ اور فرنچائزرز مبارک باد کی مستحق ہیں وہاں میں تہہ دل سے یو اے ای میں بسنے والے لاکھوں پاکستانیوں کو مبارک باد اور سلام پیش کرتاہوں جنکی محبتوں اور پیار نے ایک با پھر سبز ہلالی پرچم کی عزت اور وقار کو چار چاند لگا دئیے۔ پی ایس ایل کے سیزن ون سے سیزن فور تک یواے ای میں بسنے والے پاکستانیوں نے پی ایس ایل کو اپنی سپورٹ سے ورلڈ کلاس برانڈ بنایا اور پھر اسی لیگ نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جاوید آفریدی نے پی سی بی اور تمام فرنچائزز۔کو پی ایس ایل فور کیلئے گڈ لک پیغام دیا ہے۔