پیپلز پارٹی اداروں کی تخریب نہیں تعمیر پر یقین رکھتی ہے، نیر بخاری

پیپلز پارٹی کی تاریخ ملکی وقار میں اضافہ آئین کی بالادستی سے عبارت ہے،احتساب کا ہتھیار اپوزیشن کے خلاف انتقام کے طور پر استعمال ثابت شدہ ہے،بدزبانی اور بد اخلاقی کو رواج دینے والے پابندیوں کے بجائے قوم سے معافی مانگیں، بیان

جمعہ 15 فروری 2019 17:51

پیپلز پارٹی اداروں کی تخریب نہیں تعمیر پر یقین رکھتی ہے، نیر بخاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) سیکرٹری جنرل پا کستان پیپلزپارٹی نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اداروں کی تخریب نہیں تعمیر پر یقین رکھتی ہے،پیپلز پارٹی کی تاریخ ملکی وقار میں اضافہ آئین کی بالادستی سے عبارت ہے،احتساب کا ہتھیار اپوزیشن کے خلاف انتقام کے طور پر استعمال ثابت شدہ ہے،بدزبانی اور بد اخلاقی کو رواج دینے والے پابندیوں کے بجائے قوم سے معافی مانگیں ۔

ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ اظہار رائے پر قدغن آمرانہ اور مطلق العنانیت کی سوچ ہے ۔نیربخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی چھت روٹی روزگار چھن جانے والوں کی آواز دبانے نہیں دیگی۔ نیر بخاری نے کہاکہ نام نہاد جمہوری حکومت آمریت کا دوسرا رخ ہے ۔ نیر بخاری نے کہاکہ سوشل میڈیا کے پیداوار عناصر میں تنقید برداشت کرنے کی ہمت نہیں ۔

(جاری ہے)

نیر بخاری نے کہاکہ مسلط کردہ گروہ کو اپوزیشن جعلی جھوٹے وعدے یاد دلاتی رہے گی ۔

نیر بخاری نے کہاکہ احتساب کا ہتھیار اپوزیشن کے خلاف انتقام کے طور پر استعمال ثابت شدہ ہے۔نیر بخاری نے کہاکہ بدزبانی اور بد اخلاقی کو رواج دینے والے پابندیوں کے بجائے قوم سے معافی مانگیں ۔نیر بخاری نے کہاکہ غیر پارلمانی گفتگو سلیکٹڈ وزیراعظم کا روزانہ کا معمول بن چکا ہے۔