سانحہ ساہیوال،فائرنگ کا حکم دینے والے کی وائس ریکارڈنگ تبدیل کرنے کا انکشاف

گولیاں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے چلائیں جو ایس ایم جی رائفلیں بھیجی گئیں وہ بھی تبدیل تھیں‘میڈیا رپورٹس

جمعہ 15 فروری 2019 17:51

سانحہ ساہیوال،فائرنگ کا حکم دینے والے کی وائس ریکارڈنگ تبدیل کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) سانحہ ساہیوال سے متعلق فرانزک ایجنسی نے حتمی رپورٹ متعلقہ حکام کو بھیج دی جس میں ڈیجیٹل وائس ریکارڈر کی ڈسک تبدیل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ ساہیوال میں فرانزک ایجنسی نے حتمی رپورٹ متعلقہ حکام کو بھیج دی ہے جس میں آواز کی ریکارڈنگ کے ثبوت تبدیل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گولیاں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے چلائیں، جو ایس ایم جی رائفلیں بھیجی گئیں وہ بھی تبدیل تھیں، تمام افسران کا پولی گرافک ٹیسٹ ہونا چاہیے۔ذرائع کے مطابق فرانزک ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو ڈیجیٹل وائس ریکارڈر کی ڈسک بھیجی گئی وہ تبدیل کی گئی، اگر اصلی ڈسک آتی تو معلوم ہو جاتا گولی چلانے کا آڑدر کس نے دیا، کار میں لگی ایک گولی سی ٹی ڈی اہلکار کی بندوق سے چلائی گئی۔

متعلقہ عنوان :