Live Updates

فنی تعلیمی بورڈ کرپشن کی آماجگاہ بن چکا اسے کرپشن اور سیاست سے پاک کریں گے‘میاں اسلم اقبال

سرجری سے تکلیف ضرور ہوتی ہے مگر شفا بھی ملتی ہے ، بورڈ کے معاملات ٹھیک کرنے کے لئے بھی سرجری کی ضرورت ہے‘صوبائی وزیر

جمعہ 15 فروری 2019 17:51

فنی تعلیمی بورڈ کرپشن کی آماجگاہ بن چکا اسے کرپشن اور سیاست سے پاک کریں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل فنی تعلیم سے جڑا ہے ، پنجاب حکومت معیاری فنی تعلیم کے فروغ کے لئے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہی- فنی تعلیم کے نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مند افرادی قوت تیار کی جائے گی- ہر سال پانچ لاکھ ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کا ہدف حاصل کیا جائے گا- فنی تعلیمی بورڈ کے تحت امتحانی نظام کو بہتر بنایا جارہا ہے اور بورڈ میں اصلاحات لائی جائیں گی- صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار سول سیکرٹریٹ میں ایمپلائز ایسوسی ایشن آف بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا-ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹری اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجودتھی- صوبائی وزیر نے کہا کہ فنی تعلیمی بورڈ کرپشن کی آماجگاہ بن چکا ہے بورڈ کو ہر قیمت پر کرپشن اور سیاست سے پاک کریں گی- انہوں نے کہا کہ فنی تعلیمی بورڈ کے معاملات کو درست کرلیا جائے اور مجھے نتائج چاہئیں- انہوں نے کہا کہ فنی تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں پریکٹیکل نہ ہونا بھی قابل افسوس ہے آئندہ اسے برداشت نہیں کیا جائے گا- انہوں نے کہا کہ سرجری سے تکلیف تو ضرور ہوتی ہے لیکن معاملات درست ہو جاتے ہیں اسی طرح بورڈ کے معاملات کو درست کرنے کے لئے بھی سرجری کی ضرورت ہے -انہوں نے کہا کہ میرٹ ترقی اور خوشحالی کا واحد راستہ ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت ہر سطح پر میرٹ کو یقینی بنارہی ہے - انہوں نے کہا کہ بورڈ ملازمین کے جائز کام کوئی روک نہیں سکتا لیکن ناجائز کام ہونے نہیں دیں گی-بورڈ کارکردگی دکھائے گا تو مراعات بھی دیں گی-ہم ہر ایسا قدم اٹھائیں گے جس سے عوام کو فائدہ ہوگا عام آدمی کے معیار زندگی میں بہتری لانا ہی ہمارا مشن ہی- وفد نے ایمپلائز ایسوسی ایشن آف بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے صدر ملک محمد الیاس کی قیادت میں ملاقات کی-وفد میں ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران بھی شامل تھی-
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات