Live Updates

رواں مہینے غربت مکاؤ پروگرام لے کر آئیں گے، عمران خان

غربت کے خاتمے کا یہ ایسا پروگرام ہے جس میں خیراتی اداروں کو ایک چھتری تلے جمع کریں گے، صحت کارڈ کا اجراء بھی غربت مکاؤ پروگرام کا حصہ ہے، سعودی ولی عہد کے دورے سے تاریخی سرمایہ کاری آئے گی۔ وزیراعظم عمران خان کاہیلتھ کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 فروری 2019 17:46

رواں مہینے غربت مکاؤ پروگرام لے کر آئیں گے، عمران خان
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 فروری 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں غربت مکاؤ پروگرام لائیں گے، غربت کے خاتمے کا یہ ایسا پروگرام ہے جس میں خیراتی اداروں کو ایک چھتری تلے جمع کریں گے، صحت کارڈ کا اجراء بھی غربت مکاؤ پروگرام کا حصہ ہے، سعودی ولی عہد کے دورے سے تاریخی سرمایہ کاری آئے گی۔ انہوں نے آج خیبرپختونخواہ میں ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی سے قبائلی علاقے تباہ ہوگئے، لوگوں کے گھر ، مویشی کاروبار سب تباہ ہوگیا۔

اس لیے ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ حکومت میں آکرسب سے پہلے قبائلیوں کو سہولیات فراہم کریں گے۔ صحت کارڈ دینے کا مقصد یہ ہے کہ بیماری غریب گھرانے کا سب سے بڑا جھٹکا ہوتا ہے۔ غریبوں کا بیماری کے علاج کیلئے بجٹ تباہ ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے پاس جب بھی پیسا آیا ہم نے سب سے پہلے قبائلی علاقے کے لوگوں کو انشورنس دینی ہے۔ ہیلتھ کارڈ سے ہر خاندان یا شہری 7لاکھ 20 ہزار میں 150ہسپتالوں میں کسی میں بھی اپنا مفت علاج کروا سکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج ہم نے ایک اجلاس کیا ہے ، اس میں ہم نے قبائلی علاقے کے لوگوں کی مدد کا منصوبہ بنایا ہے۔ ہماری حکومت بنی تو ہم قرضوں میں ڈوبے ہوئے تھے لیکن اب ہم کچھ قرضوں کے بوجھ سے نکلیں ہیں۔ کل سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ہے، یہ ایسا دورہ ہے جس میں تاریخ کی بڑی سرمایہ کاری پاکستان میں آرہی ہے۔ اس سرمایہ کاری سے پاکستان کی دولت بڑھے گی۔

دولت بڑھے گی تو قرضے بھی واپس ہوسکیں گے۔ سرمایہ کاری آنے سے ملک میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں ہم پاکستان میں غربت کم کرنے کیلئے پروگرام لیکر آرہے ہیں، وہ ایسا پروگرام ہے جس کے تحت جتنے بھی خیراتی ادارے سب کو ایک چھتری تلے جمع کریں گے۔قبائلی علاقے کی غربت ہی ختم نہیں کرنی بلکہ ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے۔ ہم قبائلی علاقے کیلئے فنڈز جاری کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقے کی عوام کی مشکلات کا سب سے زیادہ تحریک انصاف کو احساس تھا۔ اسی لیے میں نے ملٹری آپریشن کی پہلے دن سے قبائلی علاقے میں مخالفت کی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات