سعودی ولی کے اعزاز میں عشائیہ، اپوزیشن کو دعوت نہ دینے کا فیصلہ

جمعہ 15 فروری 2019 18:45

سعودی ولی کے اعزاز میں عشائیہ، اپوزیشن کو دعوت نہ دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) حکومت نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں اپوزیشن کو دعوت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اپوزیشن رہنماؤں کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں دیئے عشائیے میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سمیت کسی اپوزیشن رہنما کو دعوت نہیں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ خراب تعلقات کے باعث اپوزیشن رہنماؤں کو نہیں بلایا گیا جبکہ اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف چلنے والے مقدمات بھی انہیں مدعو نہ کرنے کی ایک وجہ ہے۔ماضی میں اعلیٰ سطح دوروں میں اپوزیشن لیڈر وزیراعظم اور ایوان صدر کے عشائیوں میں مدعو ہوتے تھے۔