انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹروں اور غیر معیاری نجی صحت مراکز کے خلاف سخت کاروائی شروع

جمعہ 15 فروری 2019 18:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) پاکستان سیٹزن پورٹل کی عوامی شکایت پر ڈپٹی کمشنر دیر لوئر شوکت علی یوسفزئی نے انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹروں اور غیر معیاری نجی صحت مراکز کے خلاف سخت کاروائی شروع کررکھی ہے اس سلسلے میں سینئر انسپکٹر خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن سعیدالرحمان نے ایچ سی سی ریئس جان کے ہمراہ تحصیل ادینزئی دیر لوئر اور تحصیل لال قلعہ میں مختلف غیر قانونی صحت مراکز پر چھاپہ مار کر ان غیر قانونی صحت مراکز کو بند کرکے سیل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2015 کے تحت کاروائی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :