چیئر مین سینٹ سے مصر کے سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مسلم اٴْمہ اس وقت باہمی اختلافات کا شکار ہے ، مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہوگا، چیئر مین سینٹ جنگ مسائل کا حل نہیں ، پر امن مذاکرات کی ترقی کی راہیں ہموار کرنے میں مددگار ثابت ہونگے، صادق سجرانی دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے، مصر سفیراحمد محمد فضل کی ملاقات میں بات چیت

جمعہ 15 فروری 2019 19:34

چیئر مین سینٹ سے مصر کے سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاہے کہ مسلم اٴْمہ اس وقت باہمی اختلافات کا شکار ہے ، مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہوگا، جنگ مسائل کا حل نہیں ، پر امن مذاکرات کی ترقی کی راہیں ہموار کرنے میں مددگار ثابت ہونگے۔ جمعہ کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے مصر کے سفیر احمد محمد فضل یعقوب نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

چیئر مین سینٹ نے کہا کہ مصر اور پاکستان کے تعلقات کی بنیاد سیاسی ، سماجی و ثقافتی مماثلتوں پر ہے۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ پاکستان نے مصر کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دی ہے۔صادق سنجرانی نے کہاکہ مصرکی قدیم تہذیب اور تمدن کے اثرات پورے خطے میں آج بھی واضح ہیں۔

(جاری ہے)

صادق سنجرانی نے کہاکہ پاکستان مصر کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

صادق سنجرانی نے کہاکہ عالمی وعلاقائی تناظر کو سامنے رکھتے ہوئے پاک مصر تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی ضرورت ہے۔صادق سنجرانی نے کہا کہ تجارت ، سیاحت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے بھر پور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔صادق سنجرانی نے کہاکہ پارلیمانی سفارتکاری کو برؤے کار لاتے ہوئے عوامی سطح پر تعلقات کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پارلیمانی و ادارہ جاتی روابط کے ذریعے مسائل کے حل اور ایک دوسرے کو سمجھنے میں مددملے گی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستانی طلباء کیلئے جامعہ الا اظہرمیں سکالرشپس کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے مواقع پیدا کیے جائیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مسلم اٴْمہ اس وقت باہمی اختلافات کا شکار ہے ، مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں ، پر امن مذاکرات کی ترقی کی راہیں ہموار کرنے میں مددگار ثابت ہونگے۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ مسلم اٴْمہ کے اتحاد کیلئے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔ مصر کے سفیر نے پاک مصر تعلقات کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔ سفیر مصر نے کہاکہ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے۔