پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنا یادگار لمحہ تھا ‘آئمہ بیگ ، فواد خان

جمعہ 15 فروری 2019 19:34

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنا یادگار لمحہ تھا ‘آئمہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) گلوکارہ آئمہ بیگ اور فواد خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنا ہمارے لیے ایک یادگار لمحہ تھا اور اس موقع پر ہم نے نازیہ حسن کا گانا ’’ڈسکو دیوانے ‘‘ پیش کر کے گلوکارہ کو خراج تحسین پیش کی ۔

(جاری ہے)

آئمہ بیگ نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ کم عمری میں مجھے گلوکاری کے میدان میں جو نمایاں کامیابیاں ملی ہیں وہ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی اور اب پی ایس ایل ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں فواد خان کے ہمراہ پرفارم کرنا میرے لیے تاریخی لمحہ تھا جس کو زندگی بھر فراموش نہیں کر سکتی ۔

متعلقہ عنوان :