معیشت و نقصانات میں کمی کیلئے وزیر خزانہ نے سرمایہ پاکستان لمیٹڈ کمپنی متعارف کرادی

یہ کمپنی حکومتی اداروں کو بہتر بنانے اور نقصانات ختم کرنے کیلئے کام کرے گی:اسد عمر

جمعہ 15 فروری 2019 20:16

معیشت و نقصانات میں کمی کیلئے وزیر خزانہ نے سرمایہ پاکستان لمیٹڈ کمپنی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) وزیر خزانہ اسد عمر نے حکومتی اداروں کو بہتر بنانے اور نقصانات ختم کرنے کیلئے ’سرمایہ پاکستان لمٹیڈ کمپنی‘ قائم کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اداروں کی بحالی کیلئے سرمایہ پاکستان لمیٹڈ کے نام سے ہولڈنگ کمپنی بنا دی ہے ،یہ کمپنی حکومتی اداروں کو بہتر بنانے اور نقصانات ختم کرنے کیلئے کام کرے گی ،کیونکہ حکومتی تحویل میں موجود ادارے ملکی وسائل کو کھا رہے ہیں ،جس کی وجہ سے یہ وسائل ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے استعمال نہیں ہوتے ،اس لیے اداروں کو تحویل میں لینے اور معیشت کو بہتر بنانے کیلئے یہ قدم ناگزیر تھا ۔