Live Updates

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اسلام آباد میں مصروفیات کا شیڈول تبدیل

سعودی ولی عہد ایوان صدر سے ہی واپس ایئرپورٹ روانہ ہوجائیں گے،سعودی ولی عہد کو ایوان صدرمیں عشائیہ دینے کا پروگرام بھی تبدیل ، وزیراعظم ہاؤس میں ہی عمران خان عشائیہ دیں گے

جمعہ 15 فروری 2019 20:36

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اسلام آباد میں مصروفیات کا شیڈول ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اسلام آباد میں مصروفیات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اسلام آباد میں مصروفیات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔ عمران خان شہزادہ محمد کا ایئرپورٹ پراستقبال کرنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس لائیں گے جہاں سعودی ولی عہد کو گارڈ آف آنرپیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی باضابطہ ملاقات ہوگی اور دونوں ممالک کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔دوسری جانب سعودی ولی عہد کو ایوان صدرمیں عشائیہ دینے کا پروگرام بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ سعودی ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس میں ہی عمران خان عشائیہ دیں گے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور سینیٹ کے وفد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہی ہوگی جب کہ صدر عارف علوی 17 فروری کوسعودی ولی عہد کے اعزازمیں ظہرانہ دیں گے۔

ایوان صدر کے ظہرانہ میں سعودی ولی عہد کا 100 رکنی وفد شریک ہوگا، ظہرانہ میں وزرائ اور اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا۔سعودی ولی عہد ایوان صدرسے ہی واپس ایئرپورٹ روانہ ہوجائیں گے۔ سعودی ولی عہد کی سکیورٹی کی ذمہ داری ٹرپل ون برگیڈ کے سپرد کردی گئی جب کہ پولیس کے علاوہ ٹرپل ون بریگیڈ کی نو بی این اوررینجرز کے تین ونگ جبکہ لائٹ کمانڈو بی این کی دو بٹالین تعینات کی جائیں گی۔

زراراینٹی ٹیررسٹ یونٹ کی ایک بٹیالین، ائیر ڈیفنس کی ایک بیٹری فضائی نگرانی کرے گی، ایس ایل سی ٹو ریڈا دو مختلف مقامات پر نصب کئے جائیں گے، ایوی ایشن کے چھ عدد ایم آئی سترہ طیارے فضائی نگرانی کریں گے، انٹیلی جینس کی دو بٹالین جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی 28 ٹیمیں کام کریں گی اورایمبولینسز میڈیکل عملہ سمیت لگ بھگ بارہ ہزار افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات