اوپن یونیورسٹی نے میرٹ بیسڈ داخلوں کا شیڈول جاری کردیا

ایڈمیشن ٹیسٹ 15سی\25۔ اپریل کے درمیان منعقدہوں گے

جمعہ 15 فروری 2019 20:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میرٹ بیسڈ داخلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ جن پروگراموں کے داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہورہے ہیں ان میں پی ایچ ڈی ،ْ ایم ایس/ایم فل /ایم ایس سی آنرز ،ْ کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی ای/ایم پی اے ،ْ بی ایس پروگرامز ،ْ ایم ایس سی) شماریات فزکس ،ْ ریاضی ،ْ کیمسٹری ،ْ مائیکروبیالوجی ،ْ ای پی ایم ،ْ ماس کمیونیکیشن ،ْ سسٹین ایبل انوائرمینٹل ڈیزائن ،ْ انوائرمینٹل سائنس اور باٹنی ( شامل ہیں"یہ اعلان شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر ،ْ سید ضیاء الحسنین نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر پیش کئے گئے پروگرامزمیں داخلے کے خواہشمند امیدوار اپنا داخلہ فارم پراسپکٹس میں دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق بغیر داخلہ فیس کے براہ راست متعلقہ شعبہ کو ارسال کریں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق میرٹ کی بنیاد پر پیش کئے گئے پروگرامز کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈائون لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں۔

داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5۔مارچ 2019ء مقرر کی گئی ہے۔ ان پروگرامزمیں داخلوں کے حصول کے لئے ایڈمیشن ٹیسٹ 15سی25۔ اپریل کے درمیان منعقدہوں گے۔ ٹیسٹ/انٹرویوز میں کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ30۔اپریل2018ء کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرجاری کی جائے گی۔ قابل اور مستحق طلبہ کو آگے لانے کے لئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم نے داخلوں کے پراسس میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :