بیرون ریاست کشمیری طلباء پر حملے انتہائی مذموم ہیں ، میرواعظ

طلباء کو شرپسندوں اور انتہا پسندوں کی جانب سے ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے ، بیان

جمعہ 15 فروری 2019 20:43

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) کل جماعتی حریت کانفرنس’’ع‘‘ گروپ کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں زیر تربیت کشمیری طلباء پر چند شرپسند اور فرقہ پرست عناصر کی جانب سے جان لیوا حملہ اور انہیں شدید زخمی کئے ۔ جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کے مختلف اداروں میں زیر تعلیم طلباء اور تجارت سے وابستہ افراد کو معاشی شرپسند عناصر اور انتہا پسند قوتوں کی جانب سے ڈرایا دھمکایا جاتا رہا اور کئی تو کالج چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ۔

حریت چیئرمین نے کاکہ پورہ پلوامہ کے ایک ٹیوشن سینٹر میں ہونے والے پراسرار دھماکے کے دوران شدید زخمی ہوئے طالب علم کی ہسپتال میں عیادت کی ۔ اس موقع پر میرواعظ نے کہا کہ بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں زیر تعلیم طلباء اور تجارت سے وابستہ افراد کو مقامی شرپسند عناصر اور انتہا پسند قوتوں کی جانب سے ڈرایا دھمکایا جاتا رہا ہے اور کئی بار تو انہیں کالج چھوڑنے پر بھی مجبور کیا جاتا رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت الیکٹرانک میڈیا کا ای ک حصہ آئے روز کشمیر اور کشمیریوں کے خلاف جوزہر افشانی کر رہا ہے اور جموں وکشمیر کے حالات کے بارے میں بھارتی عوام کے سامنے منفی پروپیگنڈہ جاری رکھے ہوئے ہے وہ نہ صرف حدود افسوسناک بلکہ اس پروپیگنڈے کے نتیجے میں بھارت کی مختلف زر ہے کشمیریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوتے جا رہے ہیں ۔ ۔