نواز شریف کا پہلے جناح ہسپتال جانے سے انکار ،ڈاکٹروں اور جیل انتظامیہ کے اصرار پر آمادگی ظاہر کی

جمعہ 15 فروری 2019 20:51

نواز شریف کا پہلے جناح ہسپتال جانے سے انکار ،ڈاکٹروں اور جیل انتظامیہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جیل سے جناح ہسپتال روانگی سے قبل جناح ہسپتال جانے سے انکار کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

ذارئع کے مطابق اس سلسلے میں نواز شریف کا موقف تھا کہ اس سے قبل بھی انہیں علاج کے لئے جناح ہسپتال لایا گیا تھا لیکن ہسپتال کی انتظامیہ نے ان کے علاج کے حوالے سے لا پرواہی کا مظاہرہ کیا۔ نواز شریف کے انکار پر جیل کی انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے پینل میں شامل ڈاکٹروں نے نواز شریف کو جناح ہسپتال لے جانے کے لئے آمادہ کرنے کی کوشش کی اور بالاآخر نواز شریف جناح ہسپتال جانے کے لئے آمادہ ہو گئے۔ انہیں سخت سکیورٹی کے حصار میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔