Live Updates

شہباز شریف کی رہائی :عدالتی فیصلہ کا احترام کرتے ہیں، تحریک انصاف

امید ہے کہ شہباز شریف مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے،وزیر اعظم کی خواہش ہے اسمبلی میں جو تماشے ہوتے رہے ہیں وہ ختم ہوں،معاون خصوصی وزیر اعظم کی خو اہش پرسپیکر نے ضابطہ اخلاق کیلئے کمیٹی تشکیل دی ، پیر کو حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس ہوگا اگر اپوزیشن نے مثبت رویہ اختیار کیا تو عمران خان بھی ایوان میں خطاب کریں گے،میڈیاسے گفتگو

جمعہ 15 فروری 2019 20:51

شہباز شریف کی رہائی :عدالتی فیصلہ کا احترام کرتے ہیں، تحریک انصاف
سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں،امید کرتے ہیں شہباز شریف اپوزیشن کا کردار بہتر انداز میں ادا کریں گے، اگر اپو زیشن کا رویہ اچھا ہو ا تو وزیر اعظم عمران خان (پیر ) کو اسمبلی میں خطاب کر یں گے ،شہباز شریف کو پی اے سی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے پر کبھی سنجیدگی سے غور ہی نہیں ہوا ۔

ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے جمعہ کے روز اسلا م آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ نعیم الحق نے کہاکہ تحریک انصاف قومی اسمبلی کو نئے اور مثبت انداز میں چلانا چاہتی ہے ہم امید کر تے ہیں کہ شہباز شریف قائد حزب اختلا ف کی حیثیت سے وہ کر دارا دا کر یں گے جس سے ملک اور عوام کو فائد ہ ہو گا وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ قومی اسمبلی میں آج تک جو تما شے ہو تے رہے ہیں وہ ختم کر کہ ایک نئی روش اختیا ر کی جا ئے اور ذاتیا ت پر حملے بند کر کے اسمبلی کی کا رروائی میں مکمل ڈسپلن اختیا ر کیا جا ئے وزیر اعظم کی خو اہش پر اسپیکر اسد قیصر نے ضابطہ اخلاق کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے ، اس حوالے سے پیر کو حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس ہوگا اگر اپوزیشن نے مثبت رویہ اختیار کیا تو عمران خان بھی ایوان میں خطاب کریں گے اور اپو زیشن کے ساتھ مل بیٹھ کر ملک و قوم کے لئے اچھے فیصلے کئے جائیں گے امید کر تے ہیں کہ شہباز شریف ایک ایسا مثبت رویہ اختیا ر کریں گے جس سے قومی اسمبلی کی کا روائی آگے بڑھ سکیں گی اور عوام کے مسائل حل ہو نے کے ساتھ ساتھ ان کو یہ تاثر بھی ملے گا کہ اسمبلی کو ئی سرکس نہیں بلکہ قانون ساز ادارہ ہے جو ہما رے مسائل کے حل کے لئے کو شاں ہے ۔

(جاری ہے)

نعیم الحق نے کہاکہ میڈیا سیاسی قائدین کے گرما گرم بیانات کو اہمیت نہ دے شہباز شریف کو پی اے سی کی چئیرمین شپ سے ہٹانے پر کبھی سنجیدگی سے غور ہی نہیں ہوا ۔ ایک سواال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ پیر کو اپوزیشن سے اجلاس میں مثبت انداز میں آگے بڑھنے پر اتفاق ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات