نوشہرو فیروز،کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ،خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

جمعہ 15 فروری 2019 21:14

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) نواب شاہ سے محراب پور آنے والی کار کو باندھی کے قریب گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی خوف ناک تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ سے محراب پور آنے والی کار کو باندھی کے قریب گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جاں بحق باندھی کے قریب نواب شاہ سے محراب پور آنے والی کار تیز رفتاری کے باعث اچانک گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کیساتھ پیچھے سے ٹکرا گئی تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں مسمات سونیا شاہ، شکیل شاہ اور کار ڈرائیور اور اعجاز سہتو شامل ہیں جبکہ حادثے میں 2 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو مقامی اسپتال دوڑ منتقل کیا گیا جہاں سے 2 زخمیوں کو پی ایم یو اسپتال نواب شاہ منتقل کیا گیا ہے جہاں پر دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔#