حکومت عوام کے مسائل حل کرے، مہنگائی ، بے روزگاری ، لاقانونیت ، ناانصافی عام آدمی کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی ،محمد اشرف بھٹی

جمعہ 15 فروری 2019 21:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرے مہنگائی ، بے روزگاری ، لاقانونیت ، ناانصافی عام آدمی کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی ہے حکومت آئی ایم ایف سے قرضوں کے لیے عوام کو گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ کے ناقابل برداشت جھٹکے لگانے کا سلسلہ بند کرے اس سے پہلے گیس کے نرخوں میں 143 فیصد تک اضافہ کیا گیا اس کے بعد گیس کمپنیوں نے ٹیرف کی مختلف سطحیں رکھ کر اور گیس پیمائش کے فارمولا میں تبدیلی کر کے کمر توڑ بل بھیجے، اس پر عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی اعلانات بھی ہوا میں اڑ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب اطلاعات ہیں کہ حکومت بجلی کے نرخوں میں 30 فیصد اضافے کے لیے کمر کس رہی ہے ریلیف کے نعرے لگانے والی حکومت نے عوام کی تکلیف میں اضافہ کیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم حکومت کے بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کے اقدام کی عوامی سطح پر ڈٹ کر مخالفت کریں گے اور اسے کسی بھی طرح سے قبول نہیں کریں گے ۔