لاڑکانہ میں تین مزدوروں کا قتل لسانیت کے نام پر فساد پھیلانے کی سازش ، انصاف ہوگا، سید ناصر حسین شاہ

ْ شہباز شریف کی ضمانت خوش آئند ،نواز شریف کو بھی بیرون ملک علاج کیلئے ریلیف ملنا چاہیے ہم احتساب کو ویلکم کرتے ہیں لیکن احتساب سلیکٹڈ نہیں ہونا چاہیئے ْعدلیہ پر مکمل اعتماد ہے کہ ہمیں یہاں سے انصاف ملے گا،یہ کسی کو این آر او نہیں دے سکتے ترمیم میں تبدیلی کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے پورے ملک میں سب سے مستحکم سندھ کی صوبائی حکومت ہے،ہمارے پاس99اراکین موجود ہیں،مرکز اور پنجاب میں مانگے تانگے لوگوں سے یہ حکومت چلا رہے ہیں سعودی ولی عہد پاکستان آرہے ہیں ہم اس حوالے سے حکومت کو سپورٹ کریں گے،صوبائی وزیر تعمیرات کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 فروری 2019 21:31

لاڑکانہ میں تین مزدوروں کا قتل لسانیت کے نام پر فساد پھیلانے کی سازش ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) سندھ کے صوبائی وزیرتعمیرات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں تین مزدوروں کا قتل لسانیت کے نام پر فساد پھیلانے کی سازش ہے ،ان مزدوروں کے بے گناہ قتل پر انصاف ہوگا، شہباز شریف کی ضمانت خوش آئند اقدام ہے،نواز شریف کو بھی بیرون ملک علاج کیلئے ریلیف ملنا چاہیے، ہم احتساب کو ویلکم کرتے ہیں لیکن احتساب سلیکٹڈ نہیں ہونا چاہیئے،عدلیہ پر ہمیں مکمل اعتماد ہے کہ ہمیں یہاں سے انصاف ملے گا،یہ کسی کو این آر او نہیں دے سکتے،18ترمیم میں تبدیلی کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے پورے ملک میں سب سے مستحکم سندھ کی صوبائی حکومت ہے،ہمارے پاس99اراکین موجود ہیں،مرکز اور پنجاب میں مانگے تانگے لوگوں سے یہ حکومت چلا رہے ہیں سعودی ولی عہد پاکستان آرہے ہیں ہم اس حوالے سے حکومت کو سپورٹ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نذیر ڈھوکی بھی ان کے ہمرا تھے انہوں نے کہا کہ تین روز قبل باجوڑ سے تعلق رکھنے والے جن تین افراد کو شہید کیا گیا تھا ،ہم نے چیئر مین پی پی پی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر باجوڑ جا کر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا،اس حوالے سے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،لسانیت کے نام پر فساد پھیلانے کی یہ سازش ہے ،ان مزدوروں کے بے گناہ قتل پر انصاف ہوگا ،ہمارے لیئے تمام زبانیں بولنے والے برابر کی حیثیئت رکھتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے فوری طور پر پانچ ،پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کی ہے جبکہ حکومت سندھ شہدا پیکج کے تحت ان کے اہلخانہ کو معاوضہ فراہم کریگی۔

(جاری ہے)

دشمنوں کی طرف سے ایک بار پھر سندھ میںبد امنی پھیلانے کی سازش ہے ،ایسے واقعات پر قابو پا کر دم لینگے اور ہر فرد کے تحفظ کو یقینی بنائینگے،سندھ میں امن پولیس اور رینجرز کی قربانیوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہباز شریف کی ضمانت خوش آئند اقدام ہے،نواز شریف کو بھی بیرون ملک علاج کیلئے ریلیف ملنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا،ہم ہر جگہ پیش ہونگے ،جے آئی ٹی اور دیگر سب من گھڑت ہیں،یہ ہماری قیادت کے خلاف سازش ہے۔

زرعی زمینوں کا اکاونٹ سب کے سامنے ہے ،سب کچھ کلیئر ہوگا اور عدلیہ سے ہمیں ریلیف حاصل ہوگاسابق چیف جسٹس آف پاکستان نے بلاول بھٹو زرداری کا نام جے آئی ٹی سے نکالنے کا حکم دیا تھا لیکن اپنے تحریری احکامات میں اسکا ذکر تک نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں سب سے مستحکم سندھ کی صوبائی حکومت ہے،ہمارے پاس99اراکین موجود ہیں،مرکز اور پنجاب میں مانگے تانگے لوگوں سے یہ حکومت چلا رہے ہیں،وزرا توجہ ہٹاو مہم میں مصروف ہیں،مہنگائی نے غریبوں کا جینا محال کر دیا ہے،کشکول لیکر یہ جگہ جگہ جا رہے ہیں،انتخابی مہم میں کیئے گئے وعدوں سے پھر رہے ہیں،یہ یوٹرن کو اچھا سمجھتے ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم احتساب کو ویلکم کرتے ہیں لیکن احتساب سلیکٹڈ نہیں ہونا چاہیئے،یہ کسی کو این آر او نہیں دے سکتے،18ترمیم میں تبدیلی کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرینگیاور اس کے خلاف بھرپور مزحمت کرینگے ،رمشا کے قاتل گرفتار ہو چکے ہیں اور اس بچی کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔