سانحہ ماڈل ٹائو ن کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

22 چشم دید گواہوں نے فائرنگ کرنیوالے پولیس افسروں اوراہلکاروں کی شناخت کر لی

جمعہ 15 فروری 2019 21:31

سانحہ ماڈل ٹائو ن کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) سانحہ ماڈل ٹائو ن کی تحقیقات میں اہم پیش رفت۔ 22 چشم دید گواہوں نے فائرنگ کرنے والے پولیس افسروں اوراہلکاروں کی شناخت کر لی۔ سانحہ ماڈل ٹائو ن کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ عوامی تحریک کی22 چشم دید گواہوں نیفائرنگ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی شناخت کرلی۔

(جاری ہے)

گواہان نے ماڈل ٹاون آپریشن میں ملوث ذمہ داران کی شناخت کرتے ہوئے بتایا کہ ان پولیس افسران اور اہلکاروں کی فائرنگ سے عوامی تحریک کے 10 کارکن جاں بحق ہوئے۔

جے آئی ٹی نے گواہوں کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے شواہد جمع کرنیکا 90 فیصد کا م مکمل کر لیا۔ جبکہ سانحہ ماڈل ٹاون کے مدعی جواد حامداور عوامی تحریک کے مرکزی رہنما خرم نواز گنڈا پور اور فیاض وڑائچ کا بیان بھی قلمبند کر لیا گیا ہے۔ ماڈل ٹاون سانحہ کیحوالے سے درج ایف آئی آراور استغاثہ میں نامزد افسران اور اہلکار وں کے نام شامل ہیں۔ جے آئی ٹی نے سانحہ ماڈل ٹاون کی انویسٹی گیشن جلدمکمل کرنے کیلئے ہفتے میں 3 دن لاہور کے اندر میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔