ترکی کو جرمن عسکری سازو سامان کی ترسیل میں کمی

جمعہ 15 فروری 2019 21:51

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) ترکی کو جرمن دفاعی سامان کی برآمدات میں باسٹھ فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ایک پارلیمانی رپورٹ کے مطابق 2018ئ کے دوران حکومت نے ترکی کو اسلحے کی فراہمی کے 58 سودوں کی منظوری دی، جن کی لاگت 12.9 ارب یورو بنتی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب 2017ئ میں ترکی کو 34.2 ارب یورو کا عسکری ساز و سامان فروخت کیا گیا تھا۔ اس کمی کی ایک اہم وجہ ترکی کی شام میں فوجی مداخلت ہے۔ برلن اور انقرہ کے تعلقات 2018ئ میں ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے کشیدہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :