نجی کوائف کے قانون کی خلاف ورزی،فیس بک پر ایک ارب ڈالر کا جرمانہ

جمعہ 15 فروری 2019 21:51

نجی کوائف کے قانون کی خلاف ورزی،فیس بک پر ایک ارب ڈالر کا جرمانہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) سماجی ویب سائٹ فیس بک پر صارفین کے نجی کوائف کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر امریکا میں جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق صارفین کی ذاتی معلومات کے سن 2011 کے قانون کی خلاف ورزی کی وجہ سے فیس بک کو ایک ارب ڈالرکے ہرجانے کا سامنا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ اس وقت ایک امریکی کمیشن فیس بک کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے تاکہ اس حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچا جا سکے۔ فیس بک نے اپنی87 ملین صارفین کی معلومات کیمبرج انلیٹکا کو فروخت کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :