لاہور ، ایف آئی اے کے لاء ڈیپارٹمنٹ کی لاعلمی یا پھر لاپروائی

تفتیشی ٹیم کی منظوری کے بغیرکسٹمز انٹیلی جنس اہلکاروں کے خلاف کروڑوں مالیت کے موبائل فونز کی خورد بردکی تحقیقات بند

جمعہ 15 فروری 2019 21:54

لاہور ، ایف آئی اے کے لاء ڈیپارٹمنٹ کی لاعلمی یا پھر لاپروائی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) ایف آئی اے کے لاء ڈیپارٹمنٹ کی لاعلمی یا پھر لاپروائی۔ تفتیشی ٹیم کی منظوری کے بغیرکسٹمز انٹیلی جنس اہلکاروں کے خلاف کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز کی خورد بردکی تحقیقات بند کر دیں۔ ایف آئی اے کے کسٹمز لاء ڈیپارٹمنٹ کی لاپروائی۔ کیسز سے عدم معلومات اہم مقدمات پر اثرانداز ہونے لگی۔

(جاری ہے)

لاء ڈیپارٹمنٹ نے کسٹمز افسروں اور اہلکاروں کے خلاف جاری تحقیقات بند کر دیں۔ تفتیشی ٹیم نے سابق ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس شوکت علی کیخلاف تحقیقات بند کرنے کی سفارش کی۔ لاء ڈیپارٹمنٹ نے تفتیشی ٹیم کی سفارشات نظرانداز کرکے انکوائری مکمل طور پر بند کر دی۔کسٹم اہلکاروں کے خلاف کروڑوں روپے کے موبائل فونز کی خورد برد کی تحقیقات چل رہی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم اہلکاروں کے خلاف جاری تحقیقات کو ازسرنو اوپن کرے گی۔

متعلقہ عنوان :