لاہور، پیرو فورس کی گاڑی پراسرار طور پر جل کر تباہ ہوگئی

جمعہ 15 فروری 2019 21:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) نواب ٹائون کے علاقہ میں پیرو فورس کی گاڑی پراسرار طور پر جل کر تباہ ہوگئی ،گاڑی کو آگ لگنے بارے پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نواب ٹا?ن کے علاقہ میں اضمیر ٹاو ٴن پولیس رسپانس یونٹ کی گاڑی پراسرار طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ سرکاری اسلحہ اور موبائل فونز بھی آگ کی نذر ہو گئے۔ گاڑی کو آگ کیسے لگی پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔ سرکاری اسلحہ،موبائل فونز بھی آگ کی نذر ہوگئے۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔