Live Updates

حکومت ڈیل چاہتی ہے لیکن نواز شریف کسی صورت بھی ڈیل نہیں کرنا چاہتے ‘سینیٹر مشاہد اللہ خان

یکطرفہ احتساب پاکستان کے عوام قبول نہیں کرینگے،عمران خان اپنی بہن علیمہ خان کے حوالے سے تفتیش کیوں نہیں کرواتے وقت ایک جیسا نہیں رہتا،وقت تبدیل ہورہا ہے،آج نہیں تو کل نواز شریف جیل سے باہر ہوں گے‘جناح ہسپتال آمد پر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 فروری 2019 21:54

حکومت ڈیل چاہتی ہے لیکن نواز شریف کسی صورت بھی ڈیل نہیں کرنا چاہتے ‘سینیٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت ڈیل چاہتی ہے لیکن نواز شریف کسی صورت بھی حکومت کے ساتھ ڈیل نہیں کرنا چاہتے، نواز شریف آج نہیں تو کل جیل سے باہر ہوں گے،نوازشریف کے علاج کو ایشو نہیں بناناچاہیے،دو مرتبہ ان کا بائی پاس ہوچکاہے، اس لیے انکی مرضی کے مطابق علاج ہونا چاہیے ،یکطرفہ احتساب پاکستان کے عوام قبول نہیں کریں گے،عمران خان اپنی بہن علیمہ خان کے حوالے سے تفتیش کیوں نہیں کرواتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کے لئے جناح ہسپتال آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف پرجھوٹے مقدمات بنائے گئے ،عمران خان،عارف علوی،پرویزخٹک،بابراعوان،محمود خان کیخلاف تحقیقات اور انکوائریاں کیوں نہیں ہورہیں ،وزیراعظم اپنے وزیروں سے مالم جبہ اور دیگر کیسز کے حوالے سے پوچھیں، عمران خان اپنی بہن علیمہ خان کے حوالے سے تفتیش کیوں نہیں کرواتے، احتساب سب کا ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جو لوگ کرپشن کرتے ہیں وہ ملک کو سنوارتے نہیں، نواز شریف اور شہباز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی، یہ لوگ نوازشریف سے استعفے کی بھیک مانگتے تھے۔نوازشریف نے 25جولائی کو الیکشن جیتا تھا مگر انہیں اپوزیشن میں بٹھایاگیا۔ڈیل اور ڈھیل کی یہ حکومت منت کر رہی ہے،نواز شریف کہتا ہے کہ میں اس ڈھیل کو ٹھوکر پر رکھتا ہوں ،حکومت چاہتی ہے کہ نواز شریف ان کے ساتھ ڈیل کریں مگر نواز شریف کسی صورت بھی حکومت کے ساتھ ڈیل نہیں کرنا چاہتے،نوازشریف نے ڈیل یامفاہمت کرنی ہوتی تووہ وزیراعظم رہتا اورہٹتابھی نہیںبلکہ ابھی بھی وزیراعظم ہوتا،آج نہیں تو کل نواز شریف کی جیل سے باہر ہوں گے۔

مشاہد اللہ خان نے مزید کہا کہ حکومت بتائے روپے کی قدر کیوں گری ہی ،چھ مہینے میں کتنے لوگوں کونوکریاں ملیں ،چھ ماہ میں مکانات بنائے ہیں یا گرائے ہیں ،غریب آدمی کا جینا مشکل کردیا گیا ہے،حکمرانوں نے 11ہزار ارب کا قرضہ لے لیا ہے ۔ہم پنڈی کے شیطان جہلم کے ڈبو اور لاہور کے نرگسی کوفتے کی طرح پیشگوئیاںنہیں کرتے ۔انہوںنے کہا کہ جنہوں نے سول نافرمانی کی تحریک چلائی وہ آج اقتدار میں ہیں ،امپائر کی انگلی سے جو اقتدار میں آئے آج وہ انگلی پھسل رہی ہے ۔

بنی گالا کو تو نہیں گرایا گیا لیکن پورے پاکستان میں غریبوں کے گھر گرا دیئے گئے۔انہوںنے کہا کہ ویلنٹائن ڈے اورلاہورکے حسین موسم میں شہبازشریف کی ضمانت جیسی بڑی خوشی ملی،شہبازشریف کی گرفتاری کادرد بھرا پہلوان کی بیجاگرفتاری ہے،شہبازشریف نے پنجاب کی بالخصوص بڑی خدمت کی، صوبہ کی ترقی کیلئے دن رات ایک کیا،شہبازشریف نے ملک اورصوبہ کے لئے ایسے ایسے کام کئے جس کی ملک بھرمیں نظیرنہیںملتی،انہوںنے ملک وقوم کی ترقی کیلئے اپنی بیماری اوردیگرتکالیف بھلادیں لیکن ان کی خدمات کے اعتراف کی بجائے جیل میںڈال دیاگیا،اللہ جانے شہبازشریف کوکن ناکردہ گناہوںکی سزاد ی گئی۔

انہوںنے کہا کہ عدالت نے انصاف پرمبنی فیصلہ کیاہے اس پرپارٹی اورپنجاب کے عوام خوش ہیں۔ انہوںنے کہا کہ احتساب کے طریق کار میںبہت سی چیزیں اصلاح کے قابل ہیں،درست ہے سائیکل چوری کے الزام میںسالوں ضمانت نہیںہوتی مگرالزامات سب پرہیں۔شہباز شریف کوالزامات پرجیل ڈالا مگریہاںتوصدر ،وزیرعظم ،وزیراعلی خیبر پختوانخواہ سمیت آدھی سے زائد کابینہ پرالزامات ہیں،احتساب بلا امتیازہوناچاہیے ،انصاف اس کا نعرہ لگانے والوں کے قریب سے نہیںگزرا۔

انہوںنے کہا کہ نوازشریف نے ملک کاکیابگاڑاہی اس کاجرم ہے کہ اس نے دہشتگردی اورملک سے اندھیرے ختم کئے،سی پیک، گوادرپورٹ بنانا ،گیس لوڈشیڈ نگ کاخاتمہ ،میٹروکی تعمیر اورموٹروے بنانانواز شریف کے جرائم ہیں۔نوازشریف پرایک پائی کی کرپشن نہیں،پانامہ کاجھوٹامقدمہ چلاکراقامہ پرسزادی گئی،یہ عالمی ایجنڈہ تھا کہ نوازشریف خطے میںچین کوکیوں لیکرآیا۔ نوازشریف بڑے دل گردے کامالک ہے جس کوبیمار بیوی کی تیماداری نہیںکرنے دی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات