پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں معمولی مندی ، کے ایس ای100انڈیکس 20.31پوائنٹس کی کمی

جمعہ 15 فروری 2019 22:08

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں معمولی مندی ، کے ایس ای100انڈیکس 20.31پوائنٹس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںجمعہ کو بھی اتارچڑھائو کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد معمولی مندی غالب آگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 20.31پوائنٹس کمی سی40486.67پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ 48.10فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں2ارب40کروڑ18لاکھ روپے سے زائدکی کمی ہوئی اورکاروباری حجم بھی صرف9کروڑ30لاکھ شیئرز کی لین دین تک محدود رہا۔

گزشتہ روزکاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔اورنچلی سطح پر آئی قیمتوں پر حصص کی خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس40646پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیاتاہم بعدازاںسرمایہ کارون کی جانب سے حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس سے تیزی کے اثرات زائل گئے اور انڈیکس منفی زون میںداخل ہیوگیا جب کہ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 40360پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن بعد میں ریکوری آنے سے صورتحال بہتر ہوگئی لیکن مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب آگئے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس20.31پوائنٹس کمی سی40486.67پوائنٹس پر بندہواتاہم اس کے مقابلے میںکے ایس ای30انڈیکس10.37پوائنٹس اضافے سی19454.37پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئر انڈیکس 6.34پوائنٹس اضافے سی29331.22پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزمجموعی طور پر316کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سی150کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ152کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں2ارب40کروڑ18لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر80کھرب42ارب 8کروڑ26لاکھ روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر9کروڑ30لاکھ1390شیئرزکاکاروبارہواجوجمعرات کی نسبت3کروڑ6لاکھ 18ہزار شیئرز کم ہیں۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے سروس انڈسٹریز کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت30روپے اضافے سی800روپے اورپاک سوزوکی کے حصص کی قیمت14.25روپے اضافے سی301.67روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص کی قیمت100روپے کمی سی7200روپے اورسیمنس پاک کے حصص کی قیمت 14روپے کمی سی778روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے لوٹی کیمکل ،بینک آف پنجاب ،سونیری بینک ،صدیق سنز،ایٹ طہور لمیٹیڈ،ڈی جی خان سیمنٹ،پاک الیکٹران،ٹی آر جی پاکستان،پاک انٹر بلک اور کے الیکٹرک کے حصص سرفہرست رہے ۔