بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،پلوامہ حملے میں پاکستان پر الزامات پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

جمعہ 15 فروری 2019 22:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے پلوامہ حملے میں پاکستان پر الزامات پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آلووالیا کو جمعہ کے روز دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور انہیں پلوامہ حملے میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہے بھارت نے واقعے کی تحقیقات بھی نہیں کیں اور الزام پاکستان پر دھر دیا واضح رہے کہ بھارتی ہائی کمشنر اجے سباریہ پاکستان میں موجود نہیں ہیں۔