Live Updates

کراچی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تحریک انصاف کے 2 کارکنان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

جمعہ 15 فروری 2019 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) کراچی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تحریک انصاف کے 2 کارکنان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سائیٹ ایریا میں جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکنان عبد الرحمن کی نمازہ جناز پٹھان کالونی اور اورنگی ٹائون میں جاں بحق ہونے والے کارکن کی نماز جنازہ رحمت چوک پر ادا کی گئی ۔ پی ٹی آئی ترجمان عزیر صدیقی کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین میں تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان اور پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنان نے شرکت کی بعدازاں جاں بحق ہونے والے دونوں کارکنان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات