جرمن سفیر نےزرتاج گل کی شاپرٹیکس کی تجویزکو بہترین قراردےدیا

پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنے کا وقت آگیا، ہم سب شاپنگ کیلئے کپڑے کے بیگ لے کرجا سکتے ہیں۔جرمن سفیر مارٹن کوبلرکا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 فروری 2019 20:21

جرمن سفیر نےزرتاج گل کی شاپرٹیکس کی تجویزکو بہترین قراردےدیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری 2019ء) پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کی شاپر ٹیکس تجویز کو بہترین قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنے کا وقت آگیا، ہم سب شاپنگ کیلئے کپڑے کے بیگ لے کرجا سکتے ہیں۔ پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر عوام کے پسندیدہ سفیر بھی ہیں۔

مارٹن کوبلر کے عوامی حلقوں میں پذیرائی کی وجہ ان کا حسن سلوک اور پاکستانی اشیاء سے محبت سمیت خود کو عوامی امنگوں کے مطابق ڈھالنا ہے۔
وہ پاکستان سے محبت کا اظہار پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے درپیش مسائل کی نشاندہی کے ذریعے کرتے رہتے ہیں۔ بالکل اسی طرح جیسے پاکستانی اپنے ملک کیلئے فکر مند ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے مارٹن کوبلر عوام میں پذیرائی حاصل کرچکے ہیں۔ وہ مختلف مواقعوں پر ٹویٹ کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے آج اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کی جانب سے پلاسٹک کے شاپر پر ری سائیکلنگ ٹیکس لگانے کی اچھی تجویز کو بہترین قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کے شاپروں کےاستعمال کوکم کرنے کا مؤثر طریقہ ہے اور اچھا آغاز ہے! پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنے کا وقت آگیا ہے۔

دیکھیں دریا راوی کےقریب مجھےکیا ملا! مارٹن کوبلر نے کہا کہ ہم سب شاپنگ کیلئے کپڑے کے بیگ لے کے جا سکتے ہیں! اسی طرح انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ رنگ برنگے پاکستانی کھانے کھانے کی وجہ سے وزن بڑھ گیا ہے اور وہ کھانے سے اپنا ہاتھ روک نہیں سکتے تھے۔ مارٹن کوبلر نے کہا کہ انہیں پاکستانی کھانے جن میں بریانی، نان، مٹن، اور جلیبی وغیرہ بہت پسند ہیں اور مختلف علاقوں میں اپنے دوروں کے دوران پاکستانی میزبانوں کے کھانے بہت خوشی سے کھاتے رہے۔ جس کی وجہ سے انکا وزن زیادہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے نئے کپڑے سلوانے کیلئے پاکستانیوں سے مشورہ بھی طلب کرلیا۔