جموں وکشمیر اوورسیز کمیونٹی کے زیر اہتمام یوم یکہجتی کشمیر اور مقبول بٹ شہید کی برسی کے موقع پر ایک تقریب کاانعقاد کیا گیا

جس میں کشمیر کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی جے کے سی او کے تمام مرکزی عہدیداروں نے بھی شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 15 فروری 2019 20:27

جموں وکشمیر اوورسیز کمیونٹی کے زیر اہتمام یوم یکہجتی کشمیر اور مقبول ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،ایم خوشحال شریف،جدہ) جموں وکشمیر اوورسیز کمیونٹی کے زیر اہتمام یوم یکہجتی کشمیر اور مقبول بٹ شہید کی برسی کے موقع پر ایک تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں کشمیر کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی جے کے سی او کے تمام مرکزی عہدیداروں نے بھی شرکت کی تقریب کی صدارت چیئرمین جے کے سی او سردار محمد اشفاق خان نے کی تقریب کے مہمان خصوصی روزنامہ جموں وکشمیرکے چیف ایڈیٹر اور جے کے این ایس کے صدر عامر محبوب تھے اور نظامت کے فرائض جے کے سی او کے جنرل سیکرٹری وقاص عنائت اللہ نے انجام دیئے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت کامران اعظم نے حاصل کی تقریب سے عامر محبوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے کے سی او کے تمام ممبران کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے عزت بخشی انہوں نے مذید کہا کہ جے کے سی او کے تمام ممبران تحریک آزادی کشمیر کے سفیر ہیں کشمیرکا مسلہ حل ہونے تک خطہ میں پائیدار امن ممکن نہیں پاکستانی عوام مسلہ کشمیر کے بارے میں کوئی مصلحت سازی نہیں ہونے دیں گے تحریک میں جو بیرونی عناصر ملوث ہیں ان کا محاسبہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ قوموں کی آزادی میں قربانیاں دینی پڑتی ہیں آپ تمام لوگوں کی کوشش اور کشمیرکے حل کے لیے جانے والے کاوش ایک دن ضرور کشمیر کی آزادی کی صبح طلوع ہوگی انشاء اللہ سعودی حکومت نے ہر مشکل گھڑی میں ہماری مدد کی یہ ملک مسلم امہ کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے اس ملک کے حکمرانوں اور خطے کے تمام مسلمان ملکوں کے لیے دعا گو ہیں اللہ پاک تمام مسلم امہ کو اتحاد اور آمن سے رکھے مقبول بٹ شہید کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انکی قربانی کشمیری قوم کے لیے مشعل راہ ہے پوری دنیا ان کی اس عظیم قربانی کو خراج تحسین اور عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے غلام نبی بٹ بانی چیئرمین جے کے سی او اور سابقہ کوڈانیٹر صدر آزادکشمیر نے کہا کہ مسلہ کشمیر کا حل نہ ہونا اقوام عالم کے لیے سوالیہ نشان ہے وہ سعودی عرب سے عرصہ تیس سال سے مقیم تھے انہوں نے کہا کہ یہاں سے خوشگوار یادیں لے کروطن جارہا ہوں آپ کی محبت اور احترام کا میں طے دل سے مشکور ہوں مذید انہوں نے کہا کہ جے کے سی او کے گلاستے کو اللہ پاک اپنی حفظ وامان میں رکھے اور اسی طرح مسلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی تگ دور جاری رکھے جے کے سی او کے چیئرمین سردار محمداشفاق خان نے سب شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ غلام نبی بٹ کی خدمات کو سراہاسعودی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستانی اور کشمیری عوام کا ساتھ دیا اور مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو بیت اللہ اور روضہ رسول پر حاضری دینے پر مبارکباد پیش کی تقریب سے عارف مغل،سردار آصف،راجہ شمروز، کامران اعظم چوہدری معروف نے بھی خطاب کیا اور مقبول بٹ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کااعادہ کیا کہ مسلہ کشمیرکودنیا کے ہر پلیٹ فارم پر اجاگر کریں گے جبکہ پروگرام میں میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت جن میں ایم خوشحال شریف،مصطفی خان،چوہدری معروف سردار منظور ،افتخار عالم فیروز،جے کے سی او کے ممبران اور مہمان خصوصی نے میڈیا کے کردار کو سراہا اور شکریہ ادا کیا تقریب میں چیف آرگنائزر جے کے سی او لطیف عباسی،راجہ پرویز،راجہ ریاض ،کلیم خان،عبدالرحمن بھٹو،عمران اکرم،حافظ مقبول رضا نے شامل تھے حافظ مقبول رضا نے آزادی کشمیر اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔