Live Updates

وزیراعظم کی زیر صدارت پشاور میں اہم اجلاس

قبائلی علاقہ جات میں انتظامی اصلاحات اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا امن کو خراب نہیں ہونے دینگے، قبائل کی بحالی ریاست کی ذمہ داری ہے جو ہم پورا کریں گے حکومت قبائلی علاقہ جات میں تمام سہولیات میسر کریگی ،عمران خان کا اجلاس میں اظہار خیال

جمعہ 15 فروری 2019 22:48

وزیراعظم کی زیر صدارت پشاور میں اہم اجلاس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قبائلی علاقہ جات میں انتظامی اصلاحات اور سیکورٹی صورتحال سے متعلق پشاور میں جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی ، وزیر براے امور کشمیر علی امین گنڈاپور، وزیر توانائی عمر ایوب خان، وزیر براے مذہبی امور نور الحق قادری، مشیر براے اسٹیبلشمنٹ محمّد شہزاد ارباب، وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی ، وزیر مملکت براے پارلیمانی امور علی محمد خان، معاونین خصوصی نعیم الحق اور افتخار درانی نے شرکت کی ۔

اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیر اعلی محمود خان، صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی ، مشیر وزیر اعلی اجمل وزیر، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی غیور عوام کی پاکستان کے لئے بے پناہ خدمات ہیں،بہادر قبائل نے دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوے مشکل وقت گزارا، قبائل نے حکومت اور سیکورٹی فورسز کا بھر پور ساتھ دیا، قبائل کی بحالی اور بہتر سماجی حالات ریاست کی زمہ داری ہے جو ہم پورا کریں گے، ہم امن کو خراب نہیں ہونے دیں گے،حکومت قبائلی علاقہ جات میں وہ تمام سہولیات میسر کرے گی جو باقی شہریوں کو دستیاب ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وزراء ، ممبران اسمبلی اور سینیٹرز خاص طور پر قبائلی علاقوں کے عوام کے مسائل سنیں اور ان کے حل میں پوری مدد کریں۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ انتظامی، قانونی اور مالی اصلاحات جلد سے جلد مکمل کیا جائے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات