سعودی ولی کی آمد ، ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کی بلڈنگ بھی ڈی سیل، برقی قمقموں سے سجاد دیا گیا

جمعہ 15 فروری 2019 22:48

سعودی ولی  کی آمد ، ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کی بلڈنگ بھی ڈی سیل، برقی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلیمان کی آمد کے موقع پر حکومت نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کی بلڈنگ کو بھی ڈی سیل کرکے برقی قمقموں سے سجاد دیا ہے۔ کنونشن سینٹر اور ڈپلومیٹک انکلیو کے سنگم پر موجود یہ قیمتی عمارت تین سال بعد ڈی سیل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں یہ قیمتی عمارت سیل کی گئی تھی تاہم 11 جنوری 2019 ء کو عدالت عظمیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اس عمارت کا سی ڈی اے کے ساتھ لیز معاہدہ قانونی قرار دے دیا اور اپنے فیصلے میں یہ لکھا ہے کہ سی ڈی اے اور اس عمارت کو تعمیر کرنے والی کمپنی بی این پی معاہدے پر عملدرآمد کی پابند ہوگی اور سی ڈی اے عدم ادائیگی کی صورت میں لیز منسوخ کرنے کا نوٹس 30 دن پہلے جاری کرے گا۔

سعودی شہزادے کی آمد پر کھولی گئی اس عمارت نے اسلام آباد کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رکھے ہیں۔