کراچی، انیس قائم خانی نے اورنگی ٹاون میں پی ٹی آئی کے دو کارکنان کے قتل پر تشویش کا اظہار

جمعہ 15 فروری 2019 22:58

کراچی، انیس قائم خانی نے اورنگی ٹاون میں پی ٹی آئی کے دو کارکنان کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے اورنگی ٹاون میں پی ٹی آئی کے دو کارکنان کے قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقع کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی سیاسی کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ تشویشناک ہے، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت شہر کے پر امن ماحول کو تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش کی جارہی ہے جبکہ سندھ حکومت کی سیاسی کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ پر خاموشی مجرمانہ ہے۔

سندھ حکومت سندھ کی عوام کو تحفظ فراہم کرنے مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے قتل ہونے والے کارکنان کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکنان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا ہے۔